طالبعلموں کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاوبن

لاہور (پبلک نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ کریک ڈاون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف چار سو سے زائد مقدمات درج کرکہ ایک ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد طالبعلموں کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروشوں  کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاوبن جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 10 روز کے دوران چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کے خلاف چار سو آٹھ مقدمات درج کرکہ سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں 91 سول لائینز 51 صدر 34 اقبال ٹاون 57 اور ماڈل ٹاون ڈویژن میں تعلیمی اداروں کے باہر منشیات بیچنے والوں کے خلاف 81 مقدمات درج کیے گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے انکشافات پر کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ منشیات جیسی جان لیوا سرگرمیوں میں ملوث طالبعلموں کو اس لعنت سے نکالنے اور منشیات فروشوں کو کیفریکردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں