آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) منشیات فروشی کے خلاف کاررائیاں جاری، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اسلام آباد کی کارروائی میں بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد، چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی آئی اے اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم ابوزرغفاری کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے 1980 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزم پہلے بھی مقامات میں چالان ہوا ہے۔

 

تھانہ ترنول پولیس نے ملزم زاہد خان سے 1135 گرام ہیروئن 1115 گرام چرس، جبکہ ملزم زیشان سے 302گرام پاوڈر برآمد کر لیا، رمنا پولیس نے ملزم واجد سے 110گرام ہیروئن برآمد کی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقاالدین سید نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں