کرکٹ کے عالمی میلے کیلئے کرنا ہوگا تھوڑا انتظار

لاہور (پبلک نیوز) کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے کے لیے ابھی تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ ورلڈکپ  2019 کے آغاز میں ایک ماہ اور بیس دن باقی رہ گئے۔ دنیا کی دس بہترین ٹیمیں برطانیہ میں شیڈول ورلڈ کپ کی ٹرافی پر قبضہ جمانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

 

30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 12 واں ایڈیشن ہے۔ دفاعی چمپئن آسٹریلیا سب سے زیادہ پانچ بار ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے دو دو بار یہ اعزا اپنے نام کیا۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے حصہ میں ایک ایک ورلڈ کپ آیا۔

 

کرکٹ کا موجد اور عالمی نمبر ایک انگلینڈ ابھی تک ورلڈ کپ ٹرافی سے محروم رہا ہے۔ کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بھی اب تک یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

 

اس سال ورلڈ کپ ٹرافی کون سی ٹیم لے جائے گی اس کے لیے 14 جولائی تک انتظار کرنا ہوگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں