کرکٹ ورلڈ کپ 2019، پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو ہوگا

پبلک نیوز: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 جون کو بہت بڑا ٹاکرا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں اپنے حریف کو ہرانے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔

نوٹنگھم میں ہونے والا نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ورلڈکپ کا اگلا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14جون کو ہو گا۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کا اہم اور بڑا مقابلہ 16 جون 2019 کو اتوار کے روز ہونے جا رہا ہے۔ شاہینوں کا جوڑ سورماؤں سے پڑے گا۔ شاہینوں کی اڑانیں کامیاب قرار پائیں گی یا سورماؤں کی دہشت جیت لے اڑے گی اس کا فیصلہ اتوار کو ہو گا۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں