''مصباح الحق میں ایسی کوئی خوبی نہیں کہ انھیں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنایا جاتا''

 

لاہور (پبلک نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک سٹرکچر سمیت کوچنگ سٹاف تبدیل کرنا مناسب نہیں تھا۔ وقار یونس کو مصباح الحق کی جگہ تعینات کرنا چاہیے تھا۔ چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ میں کوچز کی کارکردگی سے مطمئن تھے تو پھر تبدیلی کیوں کی۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیم کا پاکستان آ کر کھیلنا بہت اچھا ہے۔ ڈومیسٹک سٹرکچر سمیت کوچنگ سٹاف تبدیل کرنا مناسب نہیں تھا۔ وقار یونس کو مصباح الحق کی جگہ تعینات کرنا چاہیے تھا۔ چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ میں کوچز کی کارکردگی سے مطمئن تھے تو پھر تبدیلی کیوں کی۔

 

محمد یوسف کا مصباح الحق کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مصباح نے ٹیم سلیکشن اسکور کارڈ دیکھ کر ہی کرنا ہے تو پی سی بی کو چیف سلیکٹر کی ضرورت نہیں۔ مصباح الحق میں ایسی کوئی خوبی نہیں، جس  کو دیکھتے ہوئے انھیں تمام اختیارات سونپ دیے گئے۔

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک کرکٹ کا جو بھی ٹیلنٹ آیا ان میں زیادہ تر کا تعلق غریب گھرانے سے ہے جن میں وہ خود بھی شامل تھے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں