عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف، آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کے کپتان قرار

پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے سب ہی معترف ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا تو ٹیم کا کپتان عمران خان کو بنایا، ٹیم میں سر ویون رچرڈ، رکی پونٹنگ، سنگاکارا ٹنڈولکر جیسے لیجنڈری کھلاڑی شامل ہیں۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفونے آل ٹائم ورلڈکپ الیون کااعلان کر دیا۔ ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا ایک سری لنکا اور پاکستان کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں عمران خان اور وسیم اکرم ہیں۔ ٹیم کا کپتان لیجنڈ عمران خان کو قرار دیا گیا۔ ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، شین وارن، گلین مگرا، سچن ٹنڈولکر، ویون رچرڈ، کمارسنگاکارا، مرلی دھرن، لانس کلوزنر، وسیم اکرم اورعمران خان شامل ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں