لاہور: دو افراد قتل، ڈکیتی کی وارداتیں معمول، لاکھوں کی نقدی سے شہری محروم، پولیس ناکام

لاہور (مرزا رمضان بیگ) پنجاب پولیس صوبائی دارالحکومت میں جرائم کے جن پر قابو نہ پا سکی۔ مختلف واقعات میں 2 افراد  کو قتل کر دیا گیا۔ ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت گری اور لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بڑھتے جرائم نے پولیس کی کارکردگی  پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیئے۔

لٹن روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 38 سالہ صفدر ہلاک ہو گیا۔ کاہنہ میں نامعلوم ملزمان نے بس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

بحریہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون، ملتان روڈ پر گاڑی تلے کچلے جانے سے50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اورگاریوں سے محروم ہو گئے۔

ہڈیارہ، ٹاؤن شپ میں ڈاکوں نے فیملیز کویرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے روف سے ایک لاکھ روپے چھین لئے۔ چوروں اور ڈاکوؤں نے 24 گھنٹوں میں شہریوں کو 8 موٹر سائیکوےں اور دو گاڑیوں سے محروم کیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں