مارکا لیجنڈ ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

پبلک نیوز: پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ رونالڈو کو کھیل کا بہترین "مارکا لیجنڈ" کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ رونالڈو "مارکا ایوارڈ" حاصل کرنے والے 26 ویں فٹبالر بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اسپین کے شہر میڈرڈ میں رونالڈو کو کھیل کے معتبر ایوارڈ "مارکا لیجنڈ" سے نواز دیا گیا۔ رونالڈو کو یہ ایوارڈ فٹبال میں بہترین کھیل پیش کرنے پر دیا گیا ہے۔

 

رونالڈو اس سے پہلے بالون ڈی اور گولڈن بوٹ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ رونالڈو یہ ایوارڈ لینے والے 26 ویں فٹبالر بن گئے ہیں۔ فٹبال کھلاڑیوں کےعلاوہ ٹینس کلے کورٹ کے بادشاہ کہلانے والے رافیل نڈال، مائیکل جورڈن اور راجر فیڈر بھی مارکا لیجنڈ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں