خطرناک مگر مچھ سے ڈپریشن کیسے دور کی جا سکتی ہے؟

پنسلوانیا (پبلک نیوز) امریکی شخص نے ڈپریشن کے مرض سے چھٹکارا نجات حاصل کرنے کے لیے دوائیوں کی جگہ ایسا طریقہ اپنایا جو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ ناقابل یقین بھی ہے۔

 

امریکی ریاست پنسلوانیا کے 65 سالہ شہری جوائے ہیننی نے ڈپریشن کم کرنے کے لیے 5 فٹ لمبا مگر مچھ  پال رکھا ہے۔ شہری جوائے ہیننی کے مطابق وہ مگر مچھ سے جذباتی سہارا حاصل کرتا ہے۔

 

جوائے ہیننی ذہنی تناؤ کم کرنے اور افسردگی ختم کرنے کے لیے مگر مچھ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور اس طرح ان کی صحت پر حیرت انگیز نتائج مرتب ہوئے ہیں جبکہ ان کی دواؤں کی مقدار میں کمی ہوئی اور وہ خود کو بہتر محسوس کرنے لگے۔

 

65 سالہ ہیننی مگرمچھ کو گلے لگانے کو ڈپریشن میں کمی کا باعث بتاتے ہیں (فوٹو : ٹویٹر)

 

جوائے ہیننی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مگرمچھ کو گلے لگاتے ہیں، پیار کرتے ہیں اور اس سے باتیں بھی کرتے ہیں جس سے انہیں توانائی اور حوصلہ ملتا ہے اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

 

ہیننی نے مزید بتایا کہ مگرمچھ سے ڈپریشن کے علاج کے لیے باقاعدہ اپنے معالج سے اجازت لی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی میونسپلٹی اور وائلڈ لائف کو بھی پیشگی آگاہ کیا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں