سی ٹی ڈی نے سربراہ کالعدم جماعت الدعوۃ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا

لاہور(شاکر اعوان) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ سعید کو گرفتار کر لیا ہے۔ سربراہ کالعدم جماعت الدعوۃ حافظ سعید کو سی ٹی ڈی پنجاب نے گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی نےحافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 3 دن پہلے حافظ سعید کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی۔ حافظ سعید لاہور میں درج دو مقدمات میں 3 اگست تک ضمانت پر رہا تھے۔ گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے جا رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے انہیں راستے سے گرفتار کر لیا۔

حافظ سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ حافظ محمد سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعید کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ، محمد یحیی عزیز کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ ذرائع سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں۔

 

حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں۔ جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ یکم جولائی کو حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں