مختلف ممالک کی کرنسی جمع کرنے کا ریکارڈ

پاکپتن (پبلک نیوز) پاکپتن کے شہری نے 38سال کے عرصہ میں گھر کی ساری جمع پونجی لگا کر 320ممالک کے کرنسی نوٹ اور سکے جمع کر لیے۔

پاکپتن کا رہائشی بابا فضل کمبوہ نے 38سال کے عرصہ میں 320ممالک کے کرنسی نوٹ جمع کیے ہیں جن میں سونے کے کرنسی نوٹ، پرنٹنگ پریس کے دور سے پہلے کے ہینڈ میڈ نوٹ، دنیا کا سب سے بڑا 10لاکھ امریکی ڈالر اور عددی لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا زمباوے کا نوٹ 10ٹیلین بھی شامل ہیں۔

ایسی کئی ریاستیں جواب مختلف ممالک کی شکل اختیار کرچکی ہیں اور کئی کا نام صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے ان کے کرنسی نوٹ اور صدیوں پرانے مختلف دھاتوں سے تیار کردہ سکے اور مورتیاں بھی موجود ہیں۔

بابا فضل کمبوہ اپنا اور پاکستان کا نام ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانا چاہتا ہے مگر اس کے پاس اخراجات اٹھانے کی ہمت نہیں اور پاکپتن کے شہری نے حکومت سے ورلڈ چیمپئین بننے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں