حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات، چار سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

کراچی (اسلام آباد)  بالآخر پاکستانی معیشت درست سمت میں نکل پڑی ہے، معاشی اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سے نکل کر سرپلس ہوا ہے۔ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا۔

 

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات آنے لگے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں قوم کو خوشخبری سنا دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قوم کو آگاہ کیا کہ پاکستان معیشت آخر کار درست سمت چل پڑی ہے، حکومت کی معاشی اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

 

وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران  پہلی بار اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا، ستمبر 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ منفی 284 ملین اور اکتوبر 2018 میں 1280 ملین ڈالر تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں