کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد(پبلکن نیوز) ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اثاثے ضبط کرنے کا حکم۔ عدالت کا ماڈل ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار۔ تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

 

ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے وکلاء اور پراسیکیوٹر سے ملزمہ کے کیس کی تمام تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی۔ ماڈل کے دونوں ضامن شوکت عباس اور محمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ماڈل کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو دو ماہ کا وقت دے چکے پھر بھی وہ حاضر نہیں ہوئیں۔ تمام گواہ بلائے جائیں تاکہ شہادت قلمبند کی جائے۔ عدالت نے سیشن جج کراچی کو خط لکھ کر مجسٹریٹ تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مجسٹریٹ ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت کرنے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔

 

عدالت کی جانب سے کسٹمز افسران سے حلف لے کر پوچھا گیا کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں۔ وکیل ایان علی نے کہا کہ آیندہ کی تاریخ کا وقت بتا دیں، جس پر کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔ ماڈل نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔ انسپکٹر کسٹم اسامہ منعم نے بتایا کہ ماڈل بہت وقت سے یہاں آئی ہی نہیں، تمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں