محکمہ کسٹمز نے نایاب نسل کی مکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کی کاروائی، ٹیرنٹولا مکڑیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مسافر کے سامان سے لاکھوں مالیت کی دو نایاب مکڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نایاب ٹیرنٹولا مکڑیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنا دی۔ مسافر کے سامان سے لاکھوں مالیت کی دو نایاب مکڑیاں برآمد ہوئیں، مسافر کا کہنا تھا کہ اس نے ٹیرنٹولا مکڑیاں چین سے خریدی تھیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان نامی مسافر ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ مسافر عثمان خان پشاور کا رہائشی ہے۔ ٹیرنٹولا مکڑیاں کینسر کے مرض کی ادویات میں استمال کی جاتیں ہیں۔ مکڑیوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں