بھارت کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی

پبلک نیوز: بھارت کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی۔ فانی نامی طوفان سے اڑیسہ، آندھرا پردیش، تامل ناڈو میںایمرجنسی، لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان "فانی" نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظراڑیسہ، آندھرا پردیش، تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ آٹھ لاکھ سے زائدلوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ سیکڑوں ٹرینوں کومنسوخ کر دیا گیا۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طوفان کے دوران 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی محکمہ موسمیات کے مطابق "فانی" سال 1999 کے بعد خطرناک ترین سمندری طوفان ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں