دانش کنیریا نے 6 برس بعد اپنی غلطی تسلیم کرلی

پبلک نیوز: سابق پاکستانی اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد کرپشن میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے 2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھی کھلاڑی کو میچ فکسنگ پر اکسانے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد اپنی غلطی مان لی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

دانش کنیریا نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ تمام  پاکستانیوں، فینز اور ایسکیس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خواہ ہوں۔ آئی سی سی یا انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کو معاملے سے آگاہ نہ کرنے پر سخت پچھتاوا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے انٹرویو میں کہا کہ والد کی علالت کی وجہ سے مجھ میں غلطی کے اعتراف کا حوصلہ نہیں تھا۔ ایک غلطی کی وجہ سے عزت، مقام اور دوست سب کچھ کھو دیا۔

واضح رہے کہ 2012 میں دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھی کھلاڑی مارون ویسٹ کو میچ  فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں