ڈارک چاکلیٹ دماغی تناؤ اور جسمانی سوزش کم کرتی ہے

میری لینڈ (پبلک نیوز) امریکی ماہرین نے ایک سروے کے بعد ثابت کیا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے بہت سے فوائد ہیں ان میں جسم کی اندرونی جلن اور ذہنی تناؤ کو بھی کم کرنا ہے۔

گہرے رنگت والی چاکلیٹ میں کوکوا کی مقدار 70فیصد تک ہوتی ہے جبکہ عام چاکلیٹ میں کوکوا کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔ کوکوا، لوبیا جیسا ایک بیج ہوتا ہے جسے پیس کر اس کے سفوف سے چاکلیٹ بنائی جاتی ہے۔ اس کی کڑواہٹ دور کرتے وقت اس میں مٹھاس اور شکر شامل کی جاتی ہے۔

سان ڈیاگو میں لوما لنڈا یونیورسٹی کے ایک ماہر پروفیسر لی ایس برک نے بتایا کہ ڈارک یادداشت، چاکلیٹ موڈ، اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتے ہوئے جسم کے اندر جلن (سوزش) کو بھی دور کرتی ہے۔

چاکلیٹ کے انسانی دل، گردوں اور یادداشتی نظام پر کی جانے والی یہ پہلی تحقیق بھی ہے جس سے معلوم ہوا کہ چاکلیٹ میں بہت سے مفید فلیوینوئیڈز پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں