ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیرن سیمی کی ملاقات، پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی

پبلک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیرن سیمی نے ملاقات کی۔ پشاور زلمی کے کپتان نے میجر جنرل آصف غفور کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو 87 نمبر شرٹ پیش کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیرن سیمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میجر جنرل آصف غفور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر خوشی ہوئی۔ ڈیرن سیمی کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔ امید ہے کہ ڈیرن سیمی کی بدولت دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔

کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ یاد رہتا ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں