داتا دربار دھماکہ، خودکش حملہ آور کے 2سہولت کار گرفتار، تصاویر جاری

لاہور (پبلک نیوز) داتا دربار دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری، پبلک نیوز نے خودکش حملہ آور کے 2 سہولت کاروں کی تصاویر حاصل کر لیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سہولت کاروں کا سراغ زیر حراست رکشہ ڈرائیور سے ملا۔ دونوں سہولت کاروں اور خودکش حملہ آور نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ خودکش حملہ آور نے دونوں ساتھیوں کے ہمراہ رات داروغہ والا میں بسر کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ کی صبح سوا 6 بجے دونوں سہولت کار داتا دربار سے ملحقہ بازار میں موجود تھے۔ ملزموں نے حملے سے قبل علاقے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ داتا دربار سے ملحقہ گلی میں سے گزرتے ہوئے دونوں سہولت کاروں نے معلومات کا تبادلہ کیا۔

خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق دونوں سہولت کار چند روز قبل بادامی باغ کی پٹھان کالونی میں بھی دیکھے گئے۔ دونوں سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ سہولت کاروں کی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں