شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ  کا 142واں یوم پیدائش

لاہور (پبلک نیوز) شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبالؒ  کا 142واں یوم پیدائش ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے فرائض سنبھال لیے۔ مزار پر نیول چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبالؒ کے یوم پیدائش پر لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے فرائض سنبھال لیے۔

 

پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللّٰہ خان تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ کموڈور نعمت اللّٰہ خان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، نیول چیف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ  خوانی کی۔

 

گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بھرپور عقیدت کا اظہار کیا۔

 

پاک  فضائیہ  نے یوم  اقبال پر دستاویزی فلم جاری کر کے مفکر پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں