پہلی بار تھائی شاہی خاندان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ انتخابات میں وزیراعظم کی امیدوار

پبلک نیوز: تھائی لینڈ میں 24 مارچ کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس میں غیر متوقع طور پر شاہی خاندان کی سب سے بڑی بیٹی وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ کی بڑی بہن ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔ رجسٹریشن کاغذات کے مطابق 67 سالہ شہزادی ابولرتانا ماہیڈول اتحادی جماعت تھائی رسکا چارٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کے عہدہ کے لیے امیدوار ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے اور کئی تھائی فلموں میں اداکاری کرنے والی تھائی شہزادی کا شمار شاہی خاندان کی سب سے رنگین شخصیات میں ہوتا ہے۔ روایتی طور پر تھائی لینڈ کا شاہی خاندان سیاست سے باہر ہی رہا ہے۔ اس لیے یہ ایک غیر متوقع عمل ہے، جسے ملکی ماہرین سیاسی بھونچال کا نام دے رہے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں