دبئی میونسپلٹی نے سڑک پر تھوکنے، چیونگم پھینکنے پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی (پبلک نیوز) قانون کسی بھی ریاست کی بہتری کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ دبئی کی حکومت نے بھی ایسا ہی قانون بنایا ہے۔

بپلک نیوز کے مطابق دبئی میں رہنے والے افراد ہوشیار ہو جائیں۔ کیونکہ اگر آپ دبئی میں رہتے ہیں اور سڑک پر تھوکنے یا چیونگم پھینکنے جیسی بری عادت میں مبتلا ہیں تو اپنی عادت چھوڑ دیں۔ نہیں تو 500 درہم کا جرمانہ پڑے گا۔ اس جرمانے کے علاوہ کوئی سخت ہو گی یا نہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ تاہم یہ ضرور ہے کہ میونسپلٹی نے یہ اقدام شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کیا ہے۔

میونسپلٹی آف دبئی نے شہر کو صاف رکھنے کے لیے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے۔ جن کے مطابق اگر کپ میں بچی ہوئی چائے سڑک پر گراتے ہیں، سڑک پر کوڑا پھینکتے ہیں تو آپ کو پانچ سو درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں دنیا کے ہر کونے سے لوگ آتے ہیں جبکہ اسے امیر ترین لوگوں کی آماجگاہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں