اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن ختم، حکومت سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کیلئے تیار، ذرائع

لاہور (پبلک نیوز) اورنج لائن میٹرو ٹرین فعال ہونے میں مزید تاخیر کا شکار ہے، سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، منصوبہ اگست کے بعد فعال ہونے کا امکان ہے۔

 

پنجاب حکومت کی جانب سے جولائی تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ فعال ہونے کی نوید سنائی گئی، سپریم کورٹ نے بھی 20 مئی تک ڈیڈ لائن دی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی آر نورینکو نے میٹرو ٹرین کے آپریشنل کرنے کے لیے مزید 2 ماہ کی تاخیر کے  بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں کو رقوم کی عدم ادائیگی بھی التوا کی وجوہات میں شامل ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پہلے ہی  پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا۔

 

سابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 162 ارب کی ابتدائی تخمینے کے منصوبے کے لیے ایگزم بنک چائنہ سے قرضہ لینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس منصوبے کے لیے تاحال پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انارکلی سٹیشن، جی پی او سٹیشن اور انڈر پاس وقت پر تعمیر نہ کر سکی، جوکہ جنوری 2019 کو مکمل ہونا تھے۔

 

پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین کی لاگت 270 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، اب اورنج لائن میٹرو ٹرین اگست کے بعد فعال ہونے کا امکان ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں