اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو 30جولائی2019 تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن

لاہور(طاہرعمران) شہباز شریف نے اپنے دورِ اقتدار میں کتنے بیرون ملک دورے کیے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ملک دوروں کی رپورٹ پیش کر دی گئی، اسمبلی اجلاس میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو30 جولائی 2019 تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے سابقہ دور اقتدار کے بیرون ملک دوروں کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جون 2013 سے مئی 2018 تک 40 غیر ملکی دورے کیے، جن پر آنے والے اخراجات شہباز شریف نے اپنے ذاتی جیب سے ادا کیئے۔ تاہم وزیراعلی کے ہمراہ جانے والے سرکاری افسران کے اخراجات حکومت نے ادا کیے۔

 

پنجاب اسمبلی میں اورنج میٹرو ٹرین کے متعلق رپورٹ پر ایوان کو بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر 1 ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہو چکی ہے اور منصوبہ 30 جولائی 2019 تک مکمل ہو جائے گا۔ ایوان کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران 14 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کے لواحقین کو فی کس 21 لاکھ 78 ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں، جبکہ اس منصوبے کے لیے 1 ہزار 65 کنال رقبہ اراضی ایکوائر کیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں