خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ڈیڈلاک ختم نہ ہوسکا

 

پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ڈیڈلاک ختم نہ ہوسکا۔ حکومت کی گرفتار ڈاکٹروں کی غیر مشروط رہائی کی پیشکش کے باوجود ڈیڈلاک برقرار ہے۔

 

ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکاری ہے جبکہ ہیلتھ اتھارٹیز کے قانون کے خاتمے کی شرط بھی برقرار ہے۔ ڈاکٹرز وزیر صحت کے استعفے کے مطالبے پر بھی ڈٹ گئے۔ سینئرز ڈاکٹرز کے مزید گروپ بھی ناراض ڈاکٹروں کو منانے کے لئے ثالثی میں کود پڑے۔

 

سینئر ڈاکٹرز کے کہنے پر حکومت گرفتار ڈاکٹروں کی غیر مشروط رہائی پر راضی ہوگئی تھی۔ ڈاکٹر سعید الرحمن، غازی جمال، قیوم اور ڈاکٹر اعتراز پر مشتمل وفد نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔

 

ریٹائرڈ و سینئر ڈاکٹروں کے دوسرے گروپ کی وزیر صحت سے ملاقات بھی ہوئی۔ گروپ میں پروفیسر ڈاکٹر داؤد، شیر محمد خان، عنایت خلیل، لبنیٰ حسن، عبدالحمید خان، جمیلہ بلال اور رفیع اللہ شامل تھے۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں