معروف اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

لاہور (حسنین چودھری) پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی برسوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے لیکن اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

 

معروف اداکار محمد علی 19 اپریل 1930 کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم رام پور سے حاصل کی، محم علی تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آ گئے۔ محمد علی نے اپنے کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے آپ کو بہترین براڈکاسٹر کی حیثیت سے منوایا۔

 

بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم 'کنیز' تھی جس پر انہوں نے بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیا جبکہ 1966 میں فلم 'آگ کا دریا' نے انہیں سپر اسٹار ہیرو بنا دیا، جس کے بعد انہوں نے وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے۔ انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا۔

 

محمد علی نے 275 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت حیدر علی ایسی فلمیں ہیں جنہیں مداح آج بھی بھول نا پائے۔

 

مجموعی طور پر 10 نگار ایوارڈ جیتنے والے محمد علی کو ہندوستان کی جانب سے نوشاد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ محمد علی انیس مارچ 2006 کو گردوں کی بیماری کے باعث لاہور میں کا انتقال کر گئے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں