لیجنڈری اداکارہ بینا رائے کی برسی

پبلک نیوز: فلم انارکلی سمیت درجنوں فلموں میں لازوال اداکاری کرنے والی بینا رائے کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔

اپنی مسکراہٹ کے حوالے سے معروف اداکارہ بینا رائے لاہور میں پیدا ہوئیں ان کا اصلی نام کرشنا سرین تھا۔ تقسیم کے بعد وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ اتر پردیش چلی گئیں 1950 میں انہوں نے 25ہزار روپے معاوضہ پر فلم کالی گھٹا سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔

1953 میں بینا رائے نے فلم انار کلی میں نہ بھولنے والی ادا کاری کی۔ اس فلم کے گانے آج بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ اسی سال انہوں نے فلم عورت میں اداکار پریم ناتھ کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا بعد میں انہوں نے پریم ناتھ سے شادی کرلی۔ بینا رائے اپنی خوبصورت مسکراہٹ کی وجہ سے مشہور تھیں۔ گوہر، شعلے، مینار، چنگیز خان، تلاش اور سمندر ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں۔

ان کی پیدائش 13 جولائی 1931 کو ہوئی۔ انہوں 13 جولائی 1950 کو پہلی فلم سائن کی۔ 13 جولائی 1952 کو ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی اور اسی روز ان کی منگنی ہوئی۔ انہیں 1961 میں فلم فئیر ایوارڈ بھی ملا۔ 6 دسمبر2009 کو دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں