بھارت میں تاج محل کے اندر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے

پبلک نیوز: مغل بادشاہ شاہجہان کے عرس میں آئے نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم سے محبت کا اظہار کر دیا۔ تاج محل کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تاج محل کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغل بادشاہ شاہجہان کے سالانہ عرس کے موقع پر نوجوانوں کے ایک گروہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں