سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی40 ویں برسی

گڑھی خدا بخش(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی آج 40 ویں برسی منائی جار رہی ہے، سندھ میں عام تعطیل، ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچنے لگے، پیپلز پارٹی سیاسی پاور شو کرے گی۔

 

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40 ویں برسی منائی جا رہی ہے، بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے۔ جلسہ عام سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچنے لگے، پیپلز پارٹی سیاسی پاور شو کرے گی، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماء پہنچ گئے، جلسے کی تیاریاں مکمل، پارٹی قائد جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

4 اپریل 1979 کے ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا تھا۔ اس فیصلہ کو آج بھی درست تسلیم نہیں کیا جاتا۔ پاکستان کی تاریخ کے چند متنازعہ عدالتی فیصلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خود مختار و نیم خود مختار ادارے بند رہیں گے۔ پولیس نے گڑھی خدا بخش اور نو ڈیرو کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

 

سکیورٹی کے معاملات سنبھالنے کیلئے گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔ مختلف اضلاع کے 26 ایس ایس پیز گڑھی خدا بخش میں ڈیوٹی دیں گے۔ سپیشل برانچ کے 700 اہل کار اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے 6 ایس پی ٹریفک اور 700 ٹریفک اہل کار بھی گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو میں تعینات کیے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں