سعودی عرب میں کشمیری رہنما مقبو ل بٹ شہید کی برسی پر تقریب

ریاض (ذکا محسن) کوئی سیاہ رات ایسی نہیں جس کی سحر نہ ہو۔ خون شہیداں ضروررنگ لائے گا۔ غلامی کی سیاہ رات چھٹے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا سعودی عرب میں کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقبول بٹ شہید کی سالانہ برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، خود مختار کشمیر کے علمبردار مقبول بٹ نے کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی اور بھارتی ظلم وستم کو بے نقاب کرتے رہے۔

جے کے ایل ایف ریاض کے صدر عامر چشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر ایشو پر ایک فریق ہے اس لیے وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کشمیر عوام سے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے۔

اس حوالے سے تقریب کے مہمان خصوصی راجہ محمد حنیف نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ مقبول بٹ شہید کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارت ناقابل برداشت ظلم و ستم ڈھا رہا ہے۔

مقبول بٹ شہید کی سالانہ برسی کی تقریب سے ولید عبداللہ، راشد منیر، نوید اجمل، نثار قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اور مقبول بٹ کی شہید کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں