اداکار ششی کپور کو مداحوں سے بچھرے ایک سال بیت گیا

ممبئی (پبلک نیوز) لیجنڈری اداکار ششی کپور کو مداحوں سے بچھرے ایک سال بیت گیا۔

ششی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا۔ تاہم  ہیرو کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم 'دھرم پتر' تھی، جو 1961 میں ریلیز ہوئی۔ فلم 'جب جب پھول کھلے' پر انھیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس فلم میں ان پر  فلمایا گیا نغمہ 'پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا' آج بھی شوق سے سنا جاتا ہے۔ فلم دیوار میں ان کا  مکالمہ 'میرے پاس ماں ہے' لوگوں کو اب بھی یاد ہے۔

انھوں نے 160 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں 'جب جب پھول کھلے،' 'وقت،' 'حسینہ مان جائے گی،' 'روٹی کپڑا اور مکان، 'کبھی کبھی،' 'ستیم شیوم سندرم،' 'کرانتی،' 'نمک حلال، 'ترشول،' 'دنیا میری جیب میں،' وغیرہ شامل ہیں۔

ششی کپور طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال 4 دسمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں