سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی

پبلک نیوز: سری لنکا میں دہشتگرد حملے، ہلاکتوں کی تعداد 321 ہوگئی۔ ملک میں آج قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

سری لنکا میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ملک میں آج قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں۔  گزشتہ شب ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی، جبکہ رات کے اوقات میں ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ملک میں دہشت گردی کا خطرہ برقرار ہے، گزشتہ شام دھماکوں سے متاثرہ ایک گرجا گھر کے قریب پارک سفید وین میں دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں