سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ، دہشت گردی کے الزام میں 37افراد کے سر قلم

پبلک نیوز: سعودی عرب میں بھونچال آ گیا۔ دہشت گردی کے الزام میں ایک روز 37افراد کے سرقلم کر دیئے گئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزائے موت کو غیرشفاف قرار دے دیا۔

سعودی عرب میں دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی گئی۔ سعودی حکام نے عدالتی حکم کے مطابق ریاض، مکہ۔ مدینہ اورصوبہ قاسم میں دہشت گردی کے الزام میں 37 افرادکے سرقلم کردیئے۔ ان تمام افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے یا معاونت کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی

ایمسنٹی انٹرنیشل نے ان افراد پر چلائے جانے والے مقدمے کوغیرشفاف قرار دیا ہے۔ سن 2016 کے بعد ایک ہی دن میں سزائے موت دیے جانے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں