ڈھاکہ: اپوزیشن جماعت کے 19افراد کو سزائے موت کا حکم

ڈھاکہ (پبلک نیوز) بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کو عمر قید، 19سیاسی مخالفین کو سزائے موت سنا دی گئی۔ خالدہ ضیاء پہلے ہی ڈھاکہ کی جیل میں  5سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں عدالت نے اپوزیشن جماعت کے 19افراد کو کو سزائے موت جبکہ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ سزا پانے والے افراد پر حکمران جماعت کے سیاسی جلسہ پر گرنیڈ حملہ کی منصوبہ بندی اور معاونت کا الزام تھا۔

سزائے موت پانے والوں میں موجودہ اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش قومی پارٹی کے 2سابق وزراء بھی شامل ہیں۔ خالدہ ضیاء پہلے ہی کرپشن کے الزام میں 5سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ اُن کی غیر موجودگی میں طارق الرحمان لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں اور پارٹی کا نظم ونسق سنبھال رکھا ہے۔

اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی نے سزاؤں کو سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہ اپوزیشن جماعت کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے اعلیٰ عدلیہ سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں