تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ، پنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کے خاتمے کا فیصلہ، نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویژنز کی بحالی کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اعلامیہ کا اجراء ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویژنز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔

 

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کا تقرر مقامی حکومتوں کے نظام سے مطابقت میں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تنظیم سازی کے ساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں نئے تنظیمی ڈھانچے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں