گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت معیشت کی بہتری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک، رابطہ کمیٹی میں گیس کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کا گیس کی قیمتیں فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے گائیڈ لائنز طے کرلی گئی ہے مگر وزیراعظم عمران خان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کھاد فیکڑیاں پوری صلاحیت کے مطابق کھاد پیدا کریں گی۔ جبکہ یوریا کھاد پوری کرنے کیلئے کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ بھی گیا۔ ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی، 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں