چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ کل تک موخر

اسلام آباد(فرح نواز) اسلام آباد ہائیکورٹ شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ کل تک موخر، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 31 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا۔
 
 
سلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر درخواست پر 31 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس پر آج سماعت کی گئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا، جس پر سماعت کل تک موخر کر دی گئی۔
 
 
واضع رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے ایک لمبے عرصہ تک جنگ چلتی رہی، لیکن آخر کار حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے حوالے کر دی گئی۔ نیب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں تحقیقات چل رہی ہیں اوراس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں