پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب پولیس کیلئے بڑی خبر، صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ دسمبر 2019 تک کیا جائے گا۔

 

پبجاب پولیس کیلئے ایک بڑی خبر آگئی، پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ پنجاب اسمبلی کی کمیٹی روم میں صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون، ہوم سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت مختلف افراد کی شرکت

 

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ دسمبر 2019 تک کیا جائے گا۔20 فیصد اضافہ اگلے 6 ماہ میں کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہو گا۔ پنجاب پولیس کے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک تمام افراد اس اضافے سے مستفید ہوں گے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں