نوجوانوں کی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ادریس شیخ) سپورٹس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کو ترجیحات میں شامل کر لیا، وزیراعظم نے پنجاب میں سپورٹس پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ صوبہ پنجاب کی سپورٹس پالیسی ہر قسم کی سیاست سے پاک ہو گی۔ 

 

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کیلئے بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے پنجاب میں سپورٹس پالیسی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ نوجوانوں کی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سپورٹس پالیسی کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے میدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

 

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صوبہ پنجاب کی سپورٹس پالیسی ہر قسم کی سیاست سے پاک ہو گی۔ پنجاب حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے صوبے بھر میں کھلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سپورٹس پالیسی کی تشکیل کے بعد آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں