ملک کے ہائی رسک ایریاز میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام اباد(فوزیہ چوہدری) دوہزار اٹھارہ کے اختتام پر ملک کے کئی حصوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہونے پر دوبارہ سے موثر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے39 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

پولیو واٸرس کے خاتمہ کے لئے ملک کے ہائی رسک ایریاز میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ، ملک بھر کے 39 ہائی رسک اضلاع میں 18 فروری سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی سنٹر پولیو پروگرام کے مطابق 39 اضلاع میں 9 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

بلوچستان کے تین ڈسڑکٹ، خیبرپختونخواہ اکیس، پنجاب کے تین، کراچی کے 10 ٹاؤن، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہائی رسک علاقے مہم میں شامل ہیں۔ کوئٹہ بلاک کے تین ڈسڑکٹ اور پشاور بھی انسداد پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔ 5 روزہ پولیو مہم کی تیاری اور اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسی سنٹر سے 52ماہرین فلیڈ ورک کے لئے روانہ ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ہائی رسک پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے افعانستان سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ افعانستان کے وہ قبائلی علاقے جو باڈرنگ ایریا پر موجود ہیں ان میں ایک ساتھ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ افعانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں ایک ساتھ پولیو مہم شروع کرنے کا مقصد ایک سے دوسرے علاقے میں سفر کرنے والے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں