متروکہ وقف املاک بورڈ کو کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

لاہور(مستنصر عباس) وفاقی حکومت کا متروکہ وقف املاک بورڈ کو سیا سی بنیادوں کی بجائے کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کے حکم سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

ذرائع نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو سیا سی بنیادوں کی بجائے کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے حکم سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کریں گے۔

 

ڈاکٹر عشرت حسین، ایڈوائزر برائے وزیر اعظم برائے انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ آسٹریریٹی کمیٹی کے ممبربنا دیئے گئے۔ وفاقی سیکرہٹری مذہبی امور، وفاقی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف بھی کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔

 

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ کا انتخاب سیاسی بنیادوں کی بجائے اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے حکم سے بنائی گئی کمیٹی چیئرمین کے لئے آنے والی 150 سے زائد درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائے گی ۔ ڈپٹی سیکریٹری مذہبی امور سید سفیر حسین شاہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں