وفاقی بجٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ

لاہور(ادریس شیخ) وفاقی حکومت کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے مزید قرض کی ضرورت پڑ گئی، آئندہ مالی سال میں 8 ارب سے زائد رقم کا قرضہ چین سے حاصل کیا جائے گا۔

 

وفاقی بجٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے چین سے 8 ارب 83 کروڑ روپے قرضہ حاصل کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے گزشتہ برس چین سے 38 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔

 

پنجاب حکومت اپنے وسائل سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تعمیر کیلئے 2 کھرب 80 ارب سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو اگست کے آخر تک فعال بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں