درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی: آئی ایم ایف

اسلام آباد(راجہ عثمان) معاشی ڈیٹا پاکستانی، طریقہ کار آئی ایم ایف کا، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ درست ڈیٹا ہو گا تو اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں مددگار ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے اقدام کی ستائش۔

 

پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا اور یکجا کرنے کے لئے آئی ایم ایف کا وضع کردہ طریقہ کار اپنا لیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ڈیٹایکجا کرنے سے نظام میں مزید شفافیت ہو سکے گی۔ درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ۔

 

آئی ایم ایف کے مطابق درست معاشی ڈیٹا عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے، آئی ایم ایف کے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا طریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے، درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔ درست معاشی ڈیٹا اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں