یکم فروری سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی گئی ہے ، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے، سمری میں پیٹرول فی لیٹر6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 10 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی ہے۔

 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں