یو ایس اوپن: دفاعی چیمپئن نووک جوکووچ ٹائٹل سے دستبردار

 

پبلک نیوز: یو ایس اوپن کے دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ ان فٹ ہوکر ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں تاہم 22 گرینڈ سلام جیتنے والی سرینا ولیمز تکلیف کے باوجود کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام کا کوارٹر فائنل عالمی نمبر ایک جوکووچ کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ دفاعی چیمپئن جوکووچ سٹین واورینکا سے ابتدائی 2 سیٹ ہارنے کے بعد کندھے کی تکلیف کے باعث میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

 

دوسری جانب ویمن سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں چائنا کی وانگ چنگ نے عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو میچ میں 2-6 اور 4-6 سے شکست ہوئی۔

 

ایک اور میچ میں سرینا ولیمز نے پیٹرا میٹرک کو ہرا کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سابق ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز ٹخنے میں تکلیف کے باوجود میچ میں 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں