پاکستان میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت بھی متحرک

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عالمی ادارہ صحت بھی متحرک ہو گیا۔ پاکستان کی درخواست پر ماہرین کی 10 رکنی خصوصی ٹیم 28 مئی کو کراچی پہنچے گی۔

 

ایڈز پھیلاؤ کی سنگین صورت حال سے نمنٹے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی درخواست قبول کرلی۔ ماہرین کی 10 رکنی خصوصی ٹیم 28 مئی کو کراچی پہنچے گی، حکام کو ایڈز کی تشخیصی کٹس بھی دی جائیں گی۔

 

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ماہرین بھجوانے کے بارے میں باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ایچ آئی وی کے اس درجہ پھیلاؤ کو خطرناک قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے مگر وہ ناکافی ہیں، استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ نظر آ رہی ہے۔

 

 ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اگلے دو ہفتوں میں وزیراعظم شعبہ صحت کے حوالے سے بہت بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں