پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ

لاہور(مستنصر عباس) پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں وفد بھارت روانہ ہو گیا، پاکستانی وفد دریائے چناب پر بھارتی آبی ذخائرکے منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گا۔

 

آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات نئی دہلی میں ہو رہے ہیں۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ 3 رکنی وفد کے ہمراہ بھارت گئے ہیں۔ پاکستانی وفد لوئرکلنائی اور پاکل دل منصوبوں کا معائنہ کریگا۔ پاکستان کو آخری بار 2014 میں بھارت کے آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

گزشتہ سال لاہور میں پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد بھارت نے اسی سال پاکستانی وفد کو بھارت کے دورہ کی دعوت تھی جو بعد میں منسوخ ہو گئی۔ سید مہرشاہ پر اُمید ہیں کہ وہ مذاکرات میں کھل کر پاکستان کے مؤقف اور بھارت کے متنازعہ آبی ذخائر کے منصوبوں پر بات کریں گے۔ پاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے مزید بتایا کہ پاکستان کے احتجاج اور ورلڈ بنک کی مداخلت سے بھارت کو بگلہار ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑی تھی، پاکستانی وفد مذاکرات کے بعد یکم فروری کو واپس لوٹے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں