ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ملک بوستان نے کہا ہے کہ 15مئی کووزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ڈالرریٹ کم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ ڈالر کو قابو کرنے کے لیے فوری طور پر لگژری آئٹم پر پابندی، زیرو مارجن پالیسی ختم کی جائے۔ ڈالر بائیکاٹ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ڈالر کا ریٹ 154سے 150پرآگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک پر کنٹرول کر لیا گیا تو ڈالر 145روپے پر آ سکتا ہے۔ پاکستان کوبچانے کے لیے حکومت کوفوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ خارجہ پالیسی واضح کی جائے، ایران امریکہ جنگ میں پاکستان لپیٹ میں آسکتا ہے۔ وفاقی حکومت کوڈالرکی قیمت بڑھنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں