بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 24مئی تک تحویل میں رکھنے کا حکم دے دیا

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، عدالت نے یاسین ملک کو 24 مئی تک تحویل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام شاہ کو بھی 29 اپریل کو نئی دلی طلب کر لیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، قابض فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کیا اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو بیج بیہارا میں گولیاں مار کر شہید کر دیا، جس کے بعد قابض انتظامیہ نے ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

 

دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارہ حریت رہنماء یاسین ملک پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ نئی دلی کی عدالت نے یاسین ملک کی عدالتی تحویل میں 24 مئی تک اضافہ کر دیا۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھارتی تحقیقاتی ادارے کے زیر حراست یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام شاہ کو بھی 29 اپریل کو نئی دلی طلب کر لیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں