کراچی: ڈینگی اور نگلیریا کے دہرے وار جاری 2 افراد جاں بحق

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں ڈینگی وائرس اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی، ڈینگی بخار میں مبتلا بتیس سالہ نادر علی نجی اسپتال میں انتقال کر گیا، جبکہ نیگلیریا سے نیو کراچی کا رہائشی وکیل خان چل بسا۔

 

کراچی میں دماغ خور جرثومہ نگلیریا اور قاتل مچھر ڈینگی کے ڈنک سے مزید دو افراد انتقال کرگئے۔ نجی اسپتال میں زیر علاج ناظم آباد کا رہائشی 32 سالہ نادر علی ڈینگی کا وار نہ سہہ سکا۔ جان لیوا مرض کا شکار شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

ادھر دماغ خور جرثومہ نے بھی پنجے گاڑنے شروع کردئیے۔ نگلیریا کے باعث نیو کراچی کے رہائشی ستائیس سالہ وکیل خان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ مریض کو تیز بخار کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔


شہریوں نے بھی حکومت سندھ کو دعوے نہیں عملی اقدامات کی اپیل کر ڈالی۔  کراچی میں رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈینگی سے رواں سال صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تینتیس تک جاپہنچی اور کانگو 20 ریبیز کی وجہ سے 22 شہری جانبحق ہوچکے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں